رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے مذہبی انجمن کے ممبروں سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ مذہبی انجمنوں کو چاہیئے جوان مردوں کی تربیت کا اہتمام کریں وضاحت کی : جوان مرد جوانوں کے بر خلاف ، وہ لوگ ہیں جن کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ تجزیہ نہیں ہوا ہے بلکہ ہر روز با وزن ہوتے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ جوانوں کو مذہبی انجمنوں میں شریک ہو کر رشد و ترقی پیدا کرنا چاہیئے بیان کیا : مذہبی انجمنوں اور تنظیموں میں جوانوں کی صحیح تربیت سماج کے اصلاح کا سبب ہوتا ہے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے جوانوں پر توجہ کی ضرورت کی تاکید کی اور اظہار کیا : ہمیشہ جوانوں کے ساتھ احترام برتا جائے اور ان کو عزت دی جائے ۔
قرآن کریم کی مشہور و معروف مفسر نے اس بیان کے ساتھ کہ جوانوں کو چاہیئے وہ کمال سے متصل ہوں تا کہ مقصد کا حصول ہو جائے وضاحت کی : جب جوان الہی تعلیمات ، اهل بیت (ع) و مرجعیت سے منسلک رہے نگے تو اس وقت کامیابی و کمال کی منزل پر پہوچ جائے نگے ۔
انہوں نے شادی کو اس وقت کی سماجی مشکلات جانا ہے اور بیان کیا : جوانوں کو چاہیئے متوازن عمر اور جوانی میں شادی کریں اور سادہ زندگی بسر کرنے پر خاص توجہ دیں ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے آنکھ کی تیزی سے دوری کو انسان کی زندگی میں آرام و سکون کا سبب جانا ہے اور بیان کیا : زندگی کی ابتدائی حصہ میں سادہ زندگی بسر کرنا مستقبل کی سکون کا سبب ہوتا ہے ۔
تفسیر قرآن کے مشہور و معروف استاد نے جوانوں کو اپنی زندگی میں آئمہ اطهار (ع) کی سیرت کو نمونہ بنانے کی تاکید کی اور وضاحت کی : یہاں تک کہ ہم لوگ اهل بیت (ع) کی مقام و منزلت تک نہیں پہوچ سکتے لیکن ان کی سیرت اور زندگی بسر کرنے کے طریقے پر عمل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ جوانوں کو چاہیئے دینی و الہی ثقافت پر اپنی زندگی بسر کریں بیان کیا : جوانوں کو چاہیئے کہ جوانی کے زمانہ میں اپنے کمالات کو زیادہ کریں تا کہ بڑھاپے میں اس سے استفادہ کریں اور تاثیر گزار ہوں ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ اهل بیت (ع) قرآن کے عدل ہیں وضاحت کی : اس وجہ سے ہم لوگ قرآن کے سلسلہ میں جس شان و احترام کے قائل ہیں اسی طرح آئمه اطهار (ع) کے لئے بھی قائل ہوں ۔