رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع وقت حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج قم پولیس سے ملاقات میں الھی نعمتوں کی قدردانی کی تاکید کرتے ہوئے کہا: افسوس انسان الھی نعمتوں سے غافل ہیں اور اسے کھونے کے بعد اس کی جانب متوجہ ہوتے ہیں ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کا رزق و روزی معین شدہ ہے کہا: اگر خداوند متعال کسی کو نعمت دینا چاہے یا کسی سے نعمت لینا چاہے تو کوئی بھی اسے نہیں روک سکتا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے عمر کی گھڑیوں سے بخوبی استفادہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: انسان دنیا میں آخرت کے لئے جہاں تمام وسائل سے محروم ہے توشہ راہ یکجا کرے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے دنیا کی جنایتوں کو آخرت پہ ایمان نہ ہونے کا سبب جانا اور کہا: افسوس آج بعض افراد قدرت کے حصول کے درپے ہیں اور اس کے حاصل کرنے میں کسی بھی وسیلہ کا استعمال کرتے ہیں ۔
انہوں ںے بعثت انبیاء و مرسلین علیھم السلام کے فلسفہ کی جانب اشارہ کیا اورکہا: پیغمبران الهی علیھم السلام انسانوں کی ھدایت اور رہبری کے لئے مبعوث ہوئے تاکہ انسانوں کو حقوق کی مراعات اور دوسروں کے حقوق سے چشم پوشی کا درس دے سکیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے تاکید کی : افسوس آج مغربی طاقتیں فقط زبانوں سے انسانی حقوق کا دم بھرتی ہیں مگر ان کے کردار اس کے بر خلاف دکھتے ہیں ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی عوامی دیگر قوموں کے لئے نمونہ عمل اور ائڈیل کی صورت رہیں کہا: اسلام مکمل دین ہے لھذا مسلمان اپنے کردار اور رفتار کو دوسروں کے لئے نمونہ عمل قرار دیں ۔