27 April 2014 - 14:26
News ID: 6697
فونت
سنندج کے امام جمعہ؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے ایران کے سنی نشین علاقہ سنندج کے سنی امام جمعہ ماموستا مجتہدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ۔
ماموستا مجتہدي اور رہبر معظم تعزيتي پيغام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خبرگان رھبر کونسل میں ایران کے سنی نشین علاقہ سنندج کے عوامی نمائندے اور سنی امام جمعہ ماموستا مجتہدی کے انتقال پر پیغام تعزیت ارسال کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظھار کیا ۔ 


 رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم


مصلح و فاضل عالم دین جناب ماموستا حسام الدین مجتہدی کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان، پسماندگان اور کردستان کے انقلابی اور مؤمن عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم ماموستا مجتہدی رحمہ اللہ علیہ شافعی مسلک کے ممتاز عالم دین ، خبرگان کونسل میں نمائندے اور سنندج میں اہلسنت کے امام جمعہ تھے۔


مرحوم نے علاقہ میں بہت سے شاگردوں کی تربیت کی اور گرانقدر خدمات انجام دیں اور وہ مسلمانوں کے درمیان انقلاب اسلامی کے اتحاد پر مبنی پیغام کے ہمیشہ وفادار رہے ، مرحوم ، اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد کے جذبے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہے ۔


میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں۔


سید علی خامنہ ای


26 / اپریل 2014
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬