‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2014 - 10:55
News ID: 6708
فونت
ڈاکٹرحسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی صدر جمھوریہ ڈاکٹرحسن روحانی نے پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور نیکاراگوئے کے وزیر خارجہ ساموئل سانٹوز لوپز سے ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات پر زور دیا ۔
حجت الاسلام والمسلمين روحاني و ساموئل سانٹوز لوپز حجت الاسلام روحاني حجت الاسلام والمسلمين روحاني و سرتاج عزيز

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی نے پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور نیکارا گوئے کے وزیر خارجہ ساموئل سانٹوز لوپز سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے دوستانہ روابط پر تاکید کی ۔


پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی سے تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر آعظم نواز شریف کا کتبی پیغام پیش کیا ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے دونوں اسلامی ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کی سرحدوں کا سکیورٹی معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے لھذا دونوں ممالک کو سرحدوں پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔


پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور پاکستانی وزارت خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے نواز شریف کا کتبی پیغام ایرانی صدر کو پیش کرتے ہوئے کہا : پاکستان اور ایران کے باہمی روابط اچھی سطح پر ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

 

ایران و نیکاراگوئے تعلقات گہرے ثقافتی رشتوں کے حامل


دوسری جانب حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے نیکاراگوئے کے وزیر خارجہ ساموئل سانٹوز لوپز سے ملاقات میں ایران اور نیکاراگوئے کے تعلقات کو گہرے ثقافتی رشتوں کا حامل قرار دیتے ہوئے ایران و نیکاراگوئے کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور نیکاراگوئے کی پالیسیوں کی بنیاد، بڑی مداخلت پسندانہ طاقتوں کے مقابلے میں استقامت اور خود مختاری پر استوار ہے کہا : دونوں ممالک دنیا کے دو حساس علاقوں میں واقع ہیں اور ہمیشہ عالمی برادری میں ایک ساتھ موجود رہے ہیں۔


ایرانی صدر مملکت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران و نیکاراگوئے کے ثقافتی تعلقات کا تقاضا ہے کہ دو ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ حاصل ہو اس امید کا اظہار کیا : تعلقات کی توسیع میں تمام گنجائشوں سے بھر پور استعفادہ کیا جائے اور اقتصادی و ثقافتی مسائل پر خاص توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔


نیکاراگوئے کے وزیر خارجہ ساموئل سانٹوز لوپز نے بھی ایرانی صدر جمھوریہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات پر نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا اور بیان کیا: تھران میں ہونے والے دو جانبہ مذاکرات اطمینان بخش ہیں اور قرار ان کا ملک تھران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬