رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے پیام نور یونیورسیٹی کے سربراہوں سے ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ گذشتہ زمانہ میں سائنس، تعلیم اور تحقیق اسلامی دانشوروں سے مخصوص تھا بیان کیا : اس زمانہ میں یورپ ظلمت و جہالت میں غرق تھا اور امریکا کا وجود بھی نہیں تھا ۔
انہوں نے علم و دانش کی تاریخ کے مطالعہ کی ضرورت کی تاکید کی اور بیان کیا : اس مسئلہ کی تحقیق ہونی چاہیئے کہ گذشتہ دور کے دانشمند کون لوگ تھے اور سائنس کہاں سے شروع پوئی اور پوری دنیا میں کیسے پھیل گئی ہے ۔
مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض لوگ اس تحریک کے ذریعہ اسلامی ممالک کو پستی کی طرف لے جانے کی کوشش میں ہیں اظہار کیا : اسلامی انقلاب سبب ہوا کہ ایران کی عظیم تحریک نے مغرب و مشرق کو گھٹنے کے بل کھڑا کر دیا اور ان کے تمام سیاسی منصوبوں پر پانی پھیڑ دیا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس اشارہ کے ساتھ کہ علماء اسلام بہت سے دانش و علم کے بانی ہیں وضاحت کی : صلیبی جنگ کے بعد یورپ میں علم و دانش کی تحریک چلی اور ان لوگوں نے اسلامی علوم میں مختصر تبدیلی کر کے اسلامی ممالک کو دی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے تولی و تبری کو اس وقت کے لئے مسلمانوں کی ایک بنیادی ذمہ داریوں میں سے جانا ہے اور وضاحت کی : تولی و تبری مسائلہ کی طرف سے بے توجہی مسلمانوں کی پستی کا سبب ہوئی ہے ۔
انہوں نے یونیورسیٹی و حوزہ علمیہ و علماء دین کو خطے میں اسلامی بیداری اور مغرب ممالک میں عوامی بیداری کے سلسلہ میں جواب دینے کی ذمہ داری کو سخت جانا ہے ۔
مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں بیان کیا : مغربیوں کی ایک سازش یہ ہے کہ علم و دین کو ایک دوسرے سے الگ کر دیں ، پہلے بھی مزید ایسا ہی تھا کہ شہنشاہی حکومت نے حوزہ علمیہ و علماء کو مشکلات پیدا کرنے کا سبب جانتا تھا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے استاد کے احترام کی تاکید کی اور وضاحت کی : ہر شخص کا علم استاد کے احترام کی وجہ سے با برکت ہوتا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ یونیورسیٹی کے طالب علموں کے درمیان کلامی و اعتقادی مسائل رواج پیدا کرنا ضروری ہے اظہار کیا : ایسے حالات میں یونیورسیٹی کے طالب علموں کے سامنے شبہات پیش آنے پر مشکلات کے روبرو نہیں ہونگے اور اس کا جواب آسانی سے دینگے ۔
انہوں نے یونیورسیٹی کے طالب علموں کے درمیان جہادی روح کے مضبوط ہونے کی تاکید کی اور وضاحت کی : انقلاب کا صادر کرنا ہمارے اہم مقاصد میں سے ہے ۔