21 April 2014 - 16:15
News ID: 6674
فونت
حجت الاسلام محمد امین شہیدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ فیصل آباد پاکستان میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا مرکز بن چکا ہے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد پاکستان میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  محمد امین شہیدی نے کہا : پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا مرکز بن چکا ہے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یا رسول اللہ ص کہنے والے پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک بچے گا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے تاکید کی : پاکستان کو امریکہ کے بجائے اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ مراعات یافتہ اشرافیہ نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے بیان کیا : جہاد کے نام پر تجارت کرنے والے دہشتگردی نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا ہدف ہے۔ پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ مارو اور مر جاؤ کی بجائے زندہ رہو اور زندہ رہنے دو کی روش اپنانا ہوگی۔

انہوں نے تاکید کی : امریکہ افغانستان کی "اینڈ گیم" کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور طالبان دونوں پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں اسی لیے امریکہ اور طالبان سے نجات قوم کی حیات ہے۔ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے کانگریسی ملاں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔

حامد سعید کاظمی نے بیان کیا : پاکستان جعلی جہاد کے منفی اثرات کی زد میں ہے۔ مزارات اولیاء پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ 60 ہزار شہیدوں کے قاتلوں سے مذاکرات غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی ہیں۔

انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر اسد خان جدون نے استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلام انتہا پسندی نہیں امن و سلامتی کا علمبردار ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب اور امریکہ کی مداخلت فساد کی اصل جڑ ہے۔

انہوں نے تاکید کی : حکمران دہشتگرد سانپوں کو دودھ پلا کر آگ سے کھیل رہے ہیں, امریکہ کو علاقے کا ٹھیکیدار بنانے پر تلا ہوا ہے۔ حکمران اپنے اثاثے پاکستان منتقل کر دیں تو غیر ملکی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ پاکستان کو پرائی جنگ کا ایندھن بنانے کی غلطی دوبارہ نہ کی جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬