‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2014 - 16:24
News ID: 6681
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم ایران کے مرجع وقت حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام ، نظام جمھوری اسلامی ایران کی تکیہ گاہ ہیں کہا: اس عظیم اور بے مثال حمایت نے ہمیں ایٹمی اسلحہ سے بے نیاز کردیا ہے مگر مسالمت آمیز جوہری سرگرمیوں کا سلسلہ باقی رہنا لازمی ہے ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے اہل کاروں سے ملاقات میں کہا : جب عوام اس قدر ولایت فقیہ کی حامی ہے تو ہمیں ایٹمی اسلحہ کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: جوہری ٹیکنولوجی کا سلسلہ باقی رہنا چاہئے مگر ہم جوھری اسلحہ کا استعمال ہرگز ہم نہیں کریں گے اور اس سے سبھی واقف ہیں کہ یہ سرگرمیاں جوھری اسلحہ بنانے کی غرض سے نہیں ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے ایت «وَ اذْکُرُوا إِذْ أَنْتُمْ قَلیلٌ مُسْتَضْعَفُونَ فِی الْأَرْضِ تَخافُونَ أَنْ یَتَخَطَّفَکُمُ النَّاسُ فَآواکُمْ وَ أَیَّدَکُمْ بِنَصْرِهِ وَ رَزَقَکُمْ مِنَ الطَّیِّباتِ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُونَ» کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: قران کریم نے شکر نعمت الھی کی فراوان تاکید کی ہے اور عصر حاضر میں خدا کی ایک نعمت انقلاب اسلامی ہے لھذا ہم سبھی اس کی قدر کریں اور اس کی برکتوں اور آثار کی جانب خاص توجہ رکھیں ۔


سرزمین قم ایران کے اس مرجع وقت نے امام جعفر صادق(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حضرت (ع) نے فرمایا کہ ہماری ولایت سب سے بڑی نعمت ہے اور ایران میں سب بڑی نعمت ولایت فقیہ ہے ، بحرین ، افغانستان اور عراق کی تمام مشکلات کی بنیاد ولایت فقیہ کا فقدان ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬