22 April 2014 - 15:35
News ID: 6680
فونت
البصیرہ ریسچرچ سنٹر کے چیئرمین:
رسا نیوز ایجنسی - البصیرہ ریسچرچ سنٹر کے چیئرمین ثاقب اکبر نے جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہونے والی خاتون جنت کانفرنس میں کہا: محبت رسول(ص) محبت فاطمہ (س) کے بغیر نا مکمل ہے ۔
حجت الاسلام محمد امين شھيدي خاتون جنت (س) کانفرنس ثاقب اکبر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، البصیرہ ریسچرچ سنٹر کے چیئرمین ثاقب اکبر نے اہلسنت دینی درسگاہ، جامعہ نعیمیہ اسلام آباد پاکستان میں منعقد ہونے والی خاتون جنت (س) کانفرنس جس میں علماء ، سماجی رہنما، شخصیتوں اور کثیر افراد نے شرکت کہا: محبت رسول(ص) محبت فاطمہ (س) کے بغیر نا مکمل ہے ۔


انہوں نے  سیدہ کونین کے یوم ولادت پرعالمی یوم خواتین منائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا : رسول اکرم (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ میرا حصہ ہے، اس امر کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ رسول (ص) کی محبت خاتون جنت (س) کی محبت کے بغیر کامل نہیں اور آج حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے یوم ولادت پر خاتون جنت (س) کانفرنس کا انعقاد اس امر کا اعلان ہے کہ عید میلاد النبی (ص) کی تکمیل میلاد فاطمۃ الزہرا (س) منانے سے ہوتی ہے۔


البصیرہ ریسچرچ سنٹر کے چیئرمین نے یہ کہتے ہوئے کہ محبت اہل بیت کی برکتوں سے ہم مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا برقرار رکھ سکتے ہیں کہا: ہم پاکستان کو شرپسند اور انتہا پسند قوتوں سے نجات دلا کر امن و محبت کا گہوارہ بنائیں ۔


دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہرا (س) اپنا الگ تشخص اور مقام رکھتی ہیں کہا: جس طرح انبیاء (ع) نے مردوں کی راہنمائی کی اسی طرح عورتوں کی راہنمائی کے لیے خاتون جنت کا کردار کامل اور بلند ترین ہے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬