‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2014 - 14:57
News ID: 6678
فونت
حجت الاسلام ابوترابی فرد:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ ممبر حجت الاسلام ابوترابی فرد نے یوم تاسیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے موقع پر ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو ایران کے انقلابی اقداروں کی محافظ شمار کیا ۔
حجت الاسلام محمد حسن ابوترابي فرد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے یوم تاسیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے موقع پر ایک بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی کاوشوں کو سراہا ۔


انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو انقلابی اقدار اور امنگوں کا طاقتور محافظ قراردیا اور کہا: سپاہ پاسداران، اسلامی انقلاب کا طاقتور بازو اور تمام شعبوں میں اسلامی جمہوری نظام کی حامی ہے ۔


حجت الاسلام ابوترابی فرد نے یہ کہتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے فوج کے شانہ بشانہ ایران کو امت مسلمہ کی عظمت اور قوت و اقتدار کے سمبل میں تبدیل کردیا ہے کہا: امید ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی زیادہ سے زیادہ ترقی کے سبب دفاعی، فوجی اور ثقافتی شعبوں میں اسلامی جمہوری نظام کے اقتدار میں اضافے کا باعث بنے گی ۔


واضح رہے کہ آج 22 اپریل، اسلامی جمہوریۂ ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل کی پینتیسویں سالگرہ کا دن ہے۔


سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سن 1358 ھجری شمسی میں رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران حضرت ایت اللہ العظمی امام خمینی(رہ) کے فرمان سے تاسیس کی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬