24 April 2014 - 22:58
News ID: 6689
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے آج جمعرات کے روز اپنے وضاحتی بیان میں گلگت مظاھروں سے اعلان لا تعلقی کی خبروں کی تردید کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے آج جمعرات کے روز اپنے وضاحتی بیان میں گلگت مظاھروں سے اعلان لا تعلقی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد و کذب محض بتایا ۔
اس بیان میں ایا ہے : شیعہ علماء کونسل پاکستان ، گلگت بلتستان کے حوالے سے دھرنوں سے اعلان لاتعلقی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے نیز ہمیشہ خطہ کے آئینی و بنیادی حقوق کیلئے کوشاں رہے ہیں ۔


حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے تاکید کی : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ جمہوری دائروں کے اندر رہتے ہوئے آئینی جد وجہد کا درس دیا ہے اور حالیہ گندم سبسڈی کے حوالے سے ہونیوالے مظاہروں سے اظہار لا تعلقی کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے اس حوالے سے بے بنیاد خبریں شائع کرائی گئیں۔


ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام  و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت اور عوام کے حقوق کی بات کی جبکہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی و بنیادی حقوق کے حصول میں گزشتہ چھ دہائیوں سے مصروف عمل ہیں جنہیں 67 سال سے محروم رکھا گیا ہے کہا: آپ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر سے ہونیوالی ملاقاتوں میں عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی اور آئندہ بھی جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے اور صحیح معنوں میں عوامی فلاح کے لئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے کیونکہ ہم صرف زبانی جمع خرچ اور نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں کہا: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شائع ہونیوالی خبروں میں دیدہ و دانستہ غلطیاں کی گئیں اور جان بوجھ جج اور مشہور و معروف وکیل کے ناموں کو غلط لکھا گیا جبکہ فیصلے کے حوالے سے بعض غلط جملے شائع کئے گئے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔ 


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے 3 روزہ جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی اور گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کوآرڈینیٹر کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات کو مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری معظم علی بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔


اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری پروفیسر خادم حسین لغاری، پرنسپل سکریٹری سید سکندر عباس گیلانی، ریاستی صدر اسلام آباد احمد علی طوری، ریاستی صدر راولپنڈی مولانا غلام قاسم جعفری، حجت الاسلام فرحت عباس جوادی، جعفریہ یوتھ کے رکن سید اصغر بخاری ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نائب صدر عبداللہ رضا نیز تصور عباس سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔


25 ، 26 ، 27 اپریل کو مسجد و امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلا و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حتمی شکل دی گئی۔


جنرل کونسل کے اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال، گلگت بلتستان میں آمدہ انتخابات، تنظیمی امور سمیت دیگر ملکی مسائل زیر بحث آئیں گے اورجس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔


اجلاس میں مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ پورے ملک بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے ممبران جنرل کونسل بھی شریک ہوں گے ۔
             
          
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬