23 April 2014 - 05:51
News ID: 6683
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے عراق شیعہ اوقاف سے متعلق امام کاظم یونیورسیٹی بغداد میں گذشتہ روز خونی حملہ کو عوام کے درمیان کی اتحاد و یکجہتی کو نقصان پہوچانے کے مقصد سے انجام دی گئی جانا ہے ۔
شيخ خالد عبدالوهاب الملا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے اپنے ایک پیغام میں عراق شیعہ اوقاف سے متعلق امام کاظم یونیورسیٹی بغداد میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے اور اس جرائم کے ذریعہ ملک کو مذہبی جنگ اور ملک کو ویران کرنے کی سازش بتایا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گرد ایسے جرائم کے ذریعہ عراقی عوام کے درمیان کی اتحاد و پر امن زندگی کو نقصان پہوچانے کی کوشش میں ہیں ۔

شیخ خالد الملا نے عراقی باشندوں سے ہوشیاری اور قومی یکجہتی کی دعوت دی ہے اور وضاحت کی : عراق سے کینہ رکھنے والے کوشش کر رہے ہیں کہ عراقی عوام اور علمی سینٹرز کو نشانہ بنانے کے ذریعہ قومی اتحاد کو اپنے قابو میں کر لیں ۔

اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے بیان کیا : گذشتہ روز تکفیریوں و دہشت گردوں کی جنایت میں بغداد کے امام کاظم علیہ السلام یونیورسیٹی کے طالب علموں کو نشانہ بنانا عراق کے سلسلہ میں مجرموں کی طرف سے بے رحمی کا واضح پیغام ہے ۔

قابل ذکر ہے عراق شیعہ اوقاف سے متعلق امام کاظم یونیورسیٹی بغداد میں گذشتہ روز خود کش دہشت گردانہ حملہ میں 5 لوگ قتل ہوئے ہیں اور 13 طالب علم زخمی ہوئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬