‫‫کیٹیگری‬ :
21 April 2014 - 16:08
News ID: 6673
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ‌ حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے حکام و سربراہان مملکت کا ولایت پر اعتقاد ملکی امور کی کامیابی کا سبب جانا ہے اور کہا : جو لوگ ولایت فقیہ پر اعتقاد رکھتے ہیں وہ ملک کی ترقی و فخر کے راہ میں کوشش کی اور مشکلات میں مایوس نہیں ہوتے ہیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌ الله سید محمد علی علوی ‌گرگانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی خصوصی پلیس یونیٹ کے ایک گروہ سے ملاقات میں حکام و سربراہان مملکت کا ولایت پر اعتقاد ملکی امور کی کامیابی کا سبب جانا ہے اور کہا : جو لوگ ولایت فقیہ پر اعتقاد رکھتے ہیں وہ ملک کی ترقی و فخر کے راہ میں کوشش کی اور مشکلات میں مایوس نہیں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے ملک کی آزادی و استحکام کو جہادیوں کی ہمت اور شہیدوں کے خون کا مرہون منت جانا ہے اور بیان کیا : آج ہم لوگ ان جان فشانی کی برکت سے مستقل و قدرت مند ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اسلامی حکومت و نظام کا دینی ہونا ایک نمایا خصوصیت جانا ہے اور اظہار کیا : ہم لوگوں کو اسلامی حکومت کا قدردان ہونا چاہیئے کہ اس نظام کی حمایت کے زیر سایہ کامیابی حاصل کرے نگے ۔

حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے آیات و روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خداوند عالم کو توبہ قبول کرنے والا جانا اور وضاحت کی : خداوند عالم نے اپنے گنہگار بندے کو توبہ کرنے کے لئے ہمیشہ راستہ کھول رکھا ہے تا کہ وہ جان لے کہ واپسی کا راستہ بھی موجود ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم اپنے بندوں کے سلسلہ میں خاص توجہ رکھتا ہے وضاحت کی : توبہ خداوند عالم کی طرف سے بندے پر توجہ کی ایک دلیل ہے ۔

درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اگر خداوند عالم توبہ کے راستہ کو اپنے گنہگار بندوں کے لئے بند کر دیتا تو بندوں کے درمیان کوئی امید نہیں پائی جاتی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬