رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سرکردہ رکن عبداللہ رضا نے شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی سے ملاقات کی اور پاکستان کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا ۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملت کے تکفیری دشمن کو ہر میدان میں شکست میں قائد ملت جعفریہ کی دانشمندانہ قیادت کے نتیجہ میں ہوا کہا : شیعہ علماء کونسل قومی پلیٹ فارم پر شیعہ حقوق کی نگہباں ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جب تکفیری گروہ کے سربراہ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو ہم نے کہا کہ میدان کے فاتح ہم ہیں کہا: ایک بار پھر تکفیری عناصر کو اسمبلی تک پہنچانے کی سازش رچی جارہی ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم آج قوم کو خوشخبری اور مبارک باد دینا چاہتے ہیں کہ دوسری مرتبہ تکفیری گروہ کو رسوائی کا سامنا ہوا کہا: ہم وحدت کے سب سے بڑے داعی ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ امت کو تقسیم کرنا امت کے اندر اختلافات ڈالنا، فرقہ واریت کو ہوا دیا، دہشت گردوں کی سرپرستی کرنا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا اس تکفیری گروہ کے عناصر ہیں ، ہم اس ملک کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سرکردہ رکن عبداللہ رضا نے بھی اس ملاقات میں حلقہ این اے 98 میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کی دانشمندانہ قیادت اور مدبرانہ حکمت عملی پر ان کومبارک باد پیش کی ۔