24 April 2014 - 23:17
News ID: 6690
فونت
رسا نیوز ایجنسی – مرجع تقلید قم اور شھر تبریز کے سابق امام جمعہ حضرت آیت الله ملکوتی نے آج صبح دارفانی کو الوداع کہدیا ۔
حضرت آيت الله ملکوتي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم اور حوزہ علمیہ قم کے برجستہ عالم دین حضرت آیت الله ملکوتی جو پھپھڑے کی بیماری کے سبب کچھ دنوں سے تہران کے مسیح دانشوری ہاسپیٹل میں بھرتی تھے نے آج صبح دارفانی کو الوداع کہدیا ۔


حضرت آیت الله ملکوتی کے بیٹے نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کیا : آپ کی تشیع جنازہ 26 اپریل سنیچر کے روز ، صبح 10 بجے مسجد امام حسن عسکری(ع) سے حرم کریمہ اهل بیت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی جانب منعقد ہوگی ۔

 

انہوں نے حرم حضرت معصومہ قم (س) میں اپ کے تدفین کی خبر دیتے ہوئے کہا: اپ کی مجلس ترحیم سنیچر کی شب مغربین کے بعد ایات عظام ، علماء ، افاضل و طلاب حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم حرم حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) میں منعقد ہوگی ۔


قابل ذکر ہے کہ مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی اور دفتر رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے ذمہ دار حجت ‌الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی آیت الله ملکوتی نے آپ کے دفتر میں جاکر آپ کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کیا ۔


نیز رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے بھی اپنے ارسال کردہ نامہ میں ایت اللہ ملکوتی کی اہلیہ اور ان کے بچوں کو اس عالم دین کے انتقال کی تعزیت پیش کی ۔
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬