22 April 2014 - 15:22
News ID: 6679
فونت
پاکستان کے سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی - جامعہ نعیمہ پاکستان کے سربراہ مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خاتون جنت کانفرنس میں تاکید کی : قرآن و اہلبیت مسلمانوں کا نقطہ اتحاد ہیں ۔
مفتي ڈاکٹر راغب حسين نعيمي خاتون جنت کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت دینی درسگاہ، جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں خاتون جنت کانفرنس ، علماء ، سماجی رہنما، شخصیتوں اور کثیر افراد کی شرکت میں منعقد کی گئی ۔


اس کانفرنس میں جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، پنجاب اسمبلی کے رکن ڈاکٹر نبیرہ نعیمی، مولانا مفتی گلزار احمد نعیمی ، قاری عبید اللہ ستی ، میلاد کمیٹی کے سربراہ سید محمد علی واسطی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری اطلاعات نور المصطفی نورانی، عالمی ایوارڈ یافتہ قاری علی اکبر نعیمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی اور البصیرہ ریسچرچ سنٹر کے چیئرمین ثاقب اکبر نے شرکت کی ۔


مفتی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے قرآن و اہلبیت مسلمانوں کے لئے نقطہ اتحاد بتاتے ہوئے کہا: مسلمانوں کو چاہئے کہ ان دونوں کی قدر کریں ، رسول اکرم(ص) کی حدیث کی روشنی میں اہل بیت (ع) کی محبت ایمان کی علامت جب کہ اہل بیت(ع) سے بغض نفاق کی دلیل ہے۔


انہوں نے مزید کہا : قرآن فہمی کے لئے ہمیں اہل بیت (ع) کے دروازے پر دستک دینی چاہئے کیوں کہ ان کی ذات قرانی ایات پر مکمل عبور رکھتی ہے ۔


پاکستان کے دیگر ممتاز سنی عالم دین صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کسی بھی دینی تحریک میں خواتین کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہا: دنیا میں جتنی بھی انقلابی تحریکیں کامیاب ہوئیں ان میں خواتین کا کردار سرفہرست رہا۔


انہوں نے مرسل اعظم(ص) کی حدیث کی روشنی میں فاطمہ زھراء (س) کو نبوت کا ٹکڑا بتاتے ہوئے کہا : رسول اسلام کی حدیث ہے کہ « جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا » ۔


صاحبزادہ ابوالخیر یہ بیان کرتے ہوئے کہ نبی اکرم (ص) نے اپنی دختر گرامی کو جنت کی عورتوں کی سردار قرار دیا ہے اور ان احادیث سے حضرت فاطمۃ الزہراء (س) کی عظمت کھل کر سامنے آجاتی ہے کہا: پاکستان کے موجودہ مسائل کی وجہ نظام مصطفی سے روگردانی ہے، اگر ملک کے اندر نظام مصطفی نافذ ہوجائے تو تمام مسائل ختم ہوسکتے ہیں اور امت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکتی ہے۔


انھوں نے کہا مزید کہا: ملک میں حالیہ دہشت گردی کا دین سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ بیرونی اشاروں پر پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔


مفتی گلزار نعیمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اہل بیت(ع) کی محبت سے ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں تاکید کی : رسول اکرم (ص)  کی صاحبزادی سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)  کی سیرت طیبہ، عالم نسواں کے لئے مشعل راہ ہے ، آپ (س)  نے تحریک رسالت میں مثالی کردار ادا کیا، جو کسی بھی دینی تحریک کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬