20 April 2014 - 08:37
News ID: 6664
فونت
حجت الاسلام نیاز نقوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
حامد مير


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ کے نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی نے کراچی میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے دہشت گردوں کی طرف ست ہمیشہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے : دہشت گردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے ہے۔

انہوں نے کہا : مختلف تنظیموں سے وابستہ امن دشمن عناصر کراچی کا امن تباہ کر رہے ہیں، جنہیں بارہا امن و امان کے ذمہ دار اداروں نے بے نقاب کیا ہے مگر حکومتیں اپنے سیاسی مفادات اور مصلحتوں کی خاطر چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔

حجت الاسلام سید نیاز نقوی نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نئے قوانین و ضابطوں کی بجائے رائج قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے بغیر سزا کے مشکلات حل کرنے کی خام خیالی پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : عدلیہ کی سنائی گئی سزاؤں پر عملدرآمد کے بغیر دہشت گردی ختم کرنے کے دعوے حکومت کی خود فریبی ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬