رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مشہور و معروف و مفتی اعلی "شیخ محمد رشید قبانی" نے لبنان میں فتنہ انگیز جنگ سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے اور بیان کیا : لبنان میں پندرہ سالہ تنازعہ کا نتیجہ سوائے ویرانی و خون خرابہ اور دسوں ہزار قتل و زخمی کے کچھ نہ رہا ۔
شیخ محمد رشید قبانی نے اس مطلب کو بیان کرتے ہوئے وضاحت کی : جنگ اور اختلاف کا نتیجہ سوائے نقصان کے کچھ نہیں ہے ، حالانکہ تفاہم و تعاون ایک ملک کی عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا سبب ہوتا ہے ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں بیان کیا : ہم لوگ لبنان میں مختلف مذاہب و قبائل کا مشاہدہ کر رہے ہیں اس وجہ سے لوگوں کے درمیان اتحاد میں اضافہ کے لئے کوشش کی جائے اور فتنہ و اختلاف سے دوری کی جائے ۔
شیخ محمد رشید قبانی نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : ہم لوگوں کے درمیان اختلاف اسلام و مسلمانوں کے دشمنوں کی کامیابی کا سبب ہے دشمن کو کسی طرح کا موقع فراہم نہ کی جائے ۔