رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرکردہ رکن حجت الاسلام شبیرحسن میثمی نے گذشتہ روز حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلاب و افاضل سے خطاب میں تاکید کی : دوست نما دشمن اور نادان دوستوں سے ہوشیار رہیں ۔
انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت پاکستان کے مسائل کا حل فقط اورفقط قائد ملت جعفریہ پاکستان سید حجت الاسلام و المسلمین ساجد علی نقوی کی قیادت و اطاعت میں پنہاں ہے کہا : نجف و قم کے پاکستانی طلاب عالمی حالات پر مکمل معلومات رکھتے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قوم کے معمار قومی حالات سے بے خبر نہیں ہیں۔
حجت الاسلام میثمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی سطح پرحالات شیعت کے خلاف ہیں لیکن شیعت کی با بصیرت قیادت کی حکمت عملی سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے اور دشمن، ملت تشیع کے ارادہ متزلزل کرنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اب جان چکا ہے کہ یہ قوم ان کی شناخت سے بھی بلندتر ہے کہا: ہم موجودہ حالات میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی با بصیرت حکمت عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے منتظر رہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: دوست نما دشمن و نادان دوستوں کے غلط اقدامات سے نا صرف آگاہ رہیں بلکہ ان کو متنبہ کریں تاکہ قوم ان کی غلطی کا خمیازہ نہ بھگتے ۔
واضح رہے کہ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا بھی سلسلہ رہا اور شیعہ علما کونسل پاکستان کےمرکزی رہنما نے حاضرین کے سوالات کے جوابات دئے ۔
حجت الاسلام میثمی نے ایک سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ عاشور سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا جس کی احساسات و جذبات اور ظاہری میڈیائی طرز عمل کے بجائے حکمت و دانائی سے مقابلے کی ضرورت تھی کہا: نہایت دور اندیشی سے قانونی میدان سمیت ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے اجلاسوں کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنایا اور شان وشوکت سےجلوس اربعین اپنےمقررہ روٹ سے برآمد ہوا ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس سانحے میں بہت سے مومنین کو گرفتار کیا گیا جن کی رہائی میں بھی شیعہ علما کونسل نے کردار ادا کیا اور قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر وکلاء پینل بنایا گیا جن کی کاوشوں سے ہمارے اسراء کو رہائی نصیب ہوئی-
سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے ایک اور سوال کے جواب میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ہم نے سیاسی میدان میں ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا ہے اور گلگت بلتستان انتخابات میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے کہا: ہمارا مرکزی سیاسی وفد عنقریب گلگت بلتستان روانہ ہو رہا ہے اس سلسلے میں علماء نجف بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی قیمتی آراء مرکزی دفتر یا نجف کے ذمہ داران کودیں -