‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2014 - 12:25
News ID: 6658
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین قم ایران کے معروف مرجع تقلید حضرت آیت ‌الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج مغرب کے عیسائی جوان، ماضی کے اپنے مذھبی آثار سے لاعلم ہیں کہا: اگر ہم مشکلات سے روبرو نہیں ہونا چاھتے تو اسلامی آثار کو آئندہ نسلوں کے باقی رکھیں ۔
آيت ‌الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اپنے درس خارج اصول کے دوران جو مسجد آعظم حرم مطھر حضرت معصومہ قم  میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا، اسلامی اثار کے حفاظت کی تاکید کی اور کہا: اسلامی اثار کی نابودی ، اسلامی مستقبل کو خطرہ میں ڈال سکتی ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی آثار ائندہ نسلوں کے لئے سند کی صورت رکھتے ہیں کہا: ان آثار کا ختم ہونا آئندہ نسلوں میں شک و تردید ایجاد کر سکتا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے قبر پیامبر(ص)،‌ ائمہ اطهار(ع)‌ اور صحابہ کرام(رہ) کی حفاظت لازمی جانا اور کہا: ان آثارکی بہ نسبت بے توجہی اور عدم حفاظت ممکن ہے ائندہ جوانوں کے ذھن میں یہ شبھہ پیدا کرے کہ اصلا کوئی پیغمبر ہی نہیں آیا تھا اور اسلام لانے والے افراد خدا کے بھیجے ہوئے نہیں تھے  ۔ 


حضرت آیت‌ الله سبحانی نے مرحوم شیخ حسن لاهیجی کی قبر کی ناگفتہ بہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر قم کے حکمراں اس قبر کو کہیں اور منتقل کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مراجع تقلید کے نظریہ کو معلوم کریں کہ مراجع موافق ہیں یا نہیں ۔


مرکز امام صادق(ع) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج مغرب کے عیسائی جوان، ماضی کے اپنے مذھبی آثار سے لاعلم ہیں کہا: اگر ہم مشکلات سے روبرو نہیں ہونا چاھتے تو اسلامی آثار کو آئندہ نسلوں کے باقی رکھیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬