16 April 2014 - 23:43
News ID: 6652
فونت
بلوچستان شیعہ کانفرنس:
رسا نیوز ایجنسی - بلوچستان شیعہ کانفرنس نے پاکستان کے شیعہ زائرین کو تکفیریوں کے ہاتھوں مسلسل دھشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے حکومت سے زائرین کی حفاظت کا مناسب بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ۔
بلوچستان شيعہ کانفرنس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان شیعہ کانفرنس اپنے جاری کردہ بیان میں کہا: عرصے سے شیعہ عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن حکومت کی خاموشی سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹ آپریشن کرے ۔


اس بیان میں آیا ہے : حکومت بلوچستان کا ابھی تک زائرین کو کوئی تسلی بخش سیکورٹی فراہم نہ کرنا اور بار بار حکومت کو یاد دہانی کروانے کے باوجود کوئی محفوظ سکیورٹی نہ دینا اور ان کو مقدس مقامات کی زیارت سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے۔


بلوچستان شیعہ کانفرنس نے تاکید کی : حکومت کو چاہئے کہ زائرین کیلئے مستقل مناسب سیکورٹی کا بندوبست کرے تاکہ شیعہ عوام ان مقدس مقامات کی زیارت کرسکیں۔ زائرین ابھی تک مختلف شہروں اور علاقوں میں قیام پذیر ہیں اور حکومت کی جانب سے مناسب سکیورٹی کے منتظر ہیں۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬