14 April 2014 - 18:19
News ID: 6640
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے تحفظ پاکستان بل عوام کے ناقابل قبول جانا اور کہا: عرب ممالک شام میں اسرائیلی منافع کی بقاء میں برسرپیکار ہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين راجہ ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ کنونشن کے اختتام پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس خطاب کے دوران کہا: دہشتگرد ہماری فورس کو نشانہ بنا رہے ہیں، بے گناہ  و معصوم انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا عمل بدستور جاری ہے اور حکومت مذاکرات کا مسلسل راگ الاپ رہی ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان میں متعدد وزیرستان آباد ہیں، جہاں برین واشنگ کی جاتی ہے اور اس معاملے میں انتظامیہ کی دانستہ چشم پوشی کسی بہت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے کہا: مذاکرات ان سے کئے جاتے ہیں جو ہتھیار پھینک کر ملکی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کروائیں۔ دہشت گرد ہماری فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، بےگناہ و معصوم انسانی جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کا عمل بدستور جاری ہے اور حکومت مذاکرات کا مسلسل راگ الاپ رہی ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہمارے حکمرانوں نے ذاتی اغراض کی خاطر وطن عزیز کو دنیا بھر کے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا رکھا ہے کہا: دنیا میں بدامنی و انتشار کی ذمہ دار تکفیری قوتوں کو جب تک کچلا نہیں جاتا، تب تک دنیا میں امن و سکون ممکن نہیں ہوگا ۔


انہوں نے تشیع کو مظلوم و ناداروں کا طرفدار بتاتے ہوئے کہا: مظلوم کا تعلق کسی بھی مذہب و مسلک سے ہو ہماری مکمل حمایت اس کو جاری رہے گی اور ظالم چاہے اہل تشیع سے کیوں نہ ہو، ہم اس کے مخالف ہیں ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نے گلگت بلتستان کے حوالے سے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ گلگت کی عوام نے بلاشرط پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، لیکن گذشتہ تریسٹھ سالوں سے یہاں کی عوام کے ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا جو انتہائی نامناسب عمل ہے کہا : ریاست کی طرف سے اس طرح کا رویہ احساس محرومی کو جنم دیتا ہے اور ملک دشمن تحریکوں کو سر اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام پہنچائے جانے کا اصل مقصد اسرائیل کے مذموم عزائم کو تقویت دینا جانا اور کہا : فلسطین کی غیور عوام ایک ایسی طاقت بن کر سامنے آئی ہے جس سے اسرائیل کی بقا کو بیشتر خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔


حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے مزید کہا: شام مظلوموں کی حمایت میں مصروف ہے اور اعراب مسلمانوں کے بجائے یہودی قوتوں کی بقا کی جنگ لڑ ہیں جو سراسر غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہے۔


انہوں ںے آخر میں تحفظ پاکستان بل کو کالا قانون اور عوام کے ناقابل قبول جانا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬