‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2014 - 07:24
News ID: 6624
فونت
آیت‌ الله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ غربت ہر قوم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کا سبب ہوتی ہے بیان کیا : قومی ثروت ایسے افراد کے ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیئے جس میں مینجمنت کی صلاحیت نہ ہو ۔
آيت‌ الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله عبد الله جوادی آملی نے اسراء وحیانی علوم ادارہ میں ایران کے صوبہ ہادر کی سپریم کونسل کے ممبر کی شرکت کے ساتھ منعقدہ اپنے درس اخلاق میں مضبوط اقتصاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مضبوط اقتصاد کا یہ معنی نہیں ہے کہ قوم کا جیب خالی ہو کیونکہ ایسی صورت میں قوم مضبوط نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے قومی ثروت کو قوم کی طاقت و استحکام کی مضبوطی کا سبب جانا ہے اور بیان کیا :  لیکن اس بات کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیئے کہ قومی ثروت ایسے افراد کے ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیئے جس میں اچھی طرح ادارہ و مینجمنت کی صلاحیت نہ پائی جاتی ہو ۔

حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے فقر کا معنی پر توجہ دیتے ہوئے وضاحت کی : غربت کا معنی ثروت کا نہ ہونا نہیں ہے بلکہ اس معنی میں ہے کہ ہم لوگوں میں برداشت کی صلاحیت نہیں پائی جاتی ہو ۔

قرآن مجید کے تفسیر کے مشہور استاد نے غربت کو ہر قوم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹنے کا سبب جانا ہے اور اظہار کیا : ایسی قوم جس میں برداشت کی صلاحیت نہیں پائی جاتی ، جیسا کہ حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وہ قوم چاپلوسی کا شکار ہو جاتی ہے ۔

انہوں نے ملک کو جامع منصوبہ کا محتاج جانا ہے اور وضاحت کی : جامع منصوبہ اور مناسب منصوبہ بندی پر انحصار ہی ملک کو تررقی کی طرف کے جا سکتی ہے ۔

حضرت آیت‌ الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ قوم مشرق و مغرب نہ کہنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر طرح کی چاپلوسی و تملق سے دوری اختیار کرنی چاہیئے ، بیان کیا : وہ ممالک جیسے ایران جو کہ معدنی ثروت و وسیع وسائل کا حامل ہے ان پر پابندی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬