رسا نیوز ایجنسی - غاصب صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ سے وابستہ اداروں کی رپورٹ سے نشاند ہی کرتی ہے کہ حالیہ مہینوں میں عرب و اسلامی ملکوں کے دسیوں حکام و شخصیات نے خفیہ طور پر تل آبیب کے دورے کئے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار المنار کی رپورٹ کے مطابق جب سے اسرائیل کے وزیراعظم "بنیامین نتن یاھو" کی کابینہ میں "آویگڈور لیبرمین" نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا ہے ، عرب و اسلامی ملکوں کے دسیوں حکام و اعلی شخصیات نے تل آبیب کے اپنے خفیہ دوروں میں لیبرمین سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ، ان خفیہ ملاقاتوں میں عرب و اسلامی ملکوں کے حکام و اعلی شخصیات کے درمیان کئی اسٹراٹیجیک منجملہ اسرائیل کی سکیورٹی تشویش دور کرنے کے دائرے میں سمجھوتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسرائیل کے حکام ان ملکوں کہ جن میں زیادہ تر کے صہیونی حکومت کے ساتھ باقاعدہ تعلقات نہیں ہیں ، اپنے سکیورٹی خطرات کو دور کرنے کے لئے تعاون کے خواہاں ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے