‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2014 - 16:18
News ID: 6618
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے جوہری ادارے کے اہلکاروں کے درمیان رھبر معظم انقلاب اسلامی کی حالیہ تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جوہری نتائج محفوظ رہیں اور ہم اپنے جوہری سرگرمیوں اور حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے پہلے صوبہ قم کی سپریم کونسل کے اراکین سے ملاقات میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالہ سے رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے حالیہ بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جیسا کہ معظم لہ نے فرمایا ، جوہری نتائج محفوظ رہیں اور ہم اپنے جوہری سرگرمیوں اور حقوق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں ۔ 


انہوں نے صوبہ قم کی سپریم کونسل کی ذمہ داریوں کو اہم اور سنگین جانا اور کہا: انسان کے دوش پر انے والی ذمہ داریاں اہم ہوتی ہیں ، مگر صوبہ قم کی سپریم کونسل کی ذمہ داری مزید سنگین ہے کیوں کہ آپ سبھی عوام کے ذریعہ منتخب ہوئے ہیں یعنی یہ وظیفہ آپ کے پاس قوم کی بڑی و اہم امانت ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے نامور استاد نے فکر و ثقافت و اقتصاد میں بالندگی پیدا کرنا اس کونسل کی اہم ذمہ داری شمار کیا ۔


حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے مالک اشتر کو امیرالمؤمنین علی(ع) کی نصحیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حکومت کے ادارہ کرنے میں امیرالمؤمنین علی (ع) کا بیان بہترین بیان ہے ، امیرالمؤمنین علی (ع) کی نگاہ میں حکمراں اپنی کامیابی کے لئے عوام سے محبت کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬