10 April 2014 - 08:33
News ID: 6612
فونت
حجت الاسلام و المسلمین ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے اسلام آباد سبزی منڈی میں ہوئے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان میں اس وقت عملی حکومت دہشت گردوں کی ہی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا : پاکستان کو مشرق وسطٰی کی دلدل میں پھنسایا جا رہا ہے ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی عرب ڈکٹیٹروں کے زیر اثر ہے کہا: اسلام آباد اور سبی واقعے کے بعد دہشتگردوں سے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں بنتا، پاک فوج کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے، جو محب وطن پاکستانیوں کیلئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں اس وقت عملی حکومت دہشت گردوں کی ہی ہے، دہشت گردوں کیلئے ہر قسم کا تحفظ اور عوام کے لئے یہ ملک مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے کہا: موجودہ حکمران انہی دہشت گردوں ہی کی مدد سے برسر اقتدار آئے تھے لھذا ان کی کارستانیوں پر خاموش تماشائی ہیں ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی چند ڈالروں کے عوض عرب ڈکٹیٹروں کے زیر اثر ہے، پاکستان کو مشرق وسطٰی کی دلدل میں پھنسایا جا رہا ہے کہا: عرب بادشاہوں کے ذاتی احسانات اتارنے کیلئے پاکستان کی سالمیت کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے، انسانی بنیادی حقوق سے متصادم قوانین آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے، ایسے قوانین اقتدار کو طول دینے کیلئے بنائے جا رہے ہیں ۔


حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے مزید کہا: پاکستان کے بدترین آمر ضیاء کی پیداوار اب انہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اس نازک دور میں محب وطن قوتوں کا یکجا ہو کر آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ ان ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬