10 April 2014 - 10:12
News ID: 6613
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے نجف اشرف میں ایک وفد کے ہمراہ آیت اللہ السید سعید الحکیم سے ملاقات کی۔
حجت الاسلام محمد امين شہيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے نجف اشرف میں ایک وفد کے ہمراہ آیت اللہ السید سعید الحکیم سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجف اشرف حجت الاسلام ناصر عباس نجفی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے آیت اللہ سید سعید الحکیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : پاکستان عالمی دہشتگرد قوتوں اور تکفیری عناصر کے مقابلے میں پہلا محاذ ہے جہاں سے افغانستان، بحرین، عراق، شام، لیبیا اور دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مکتب اہل بیت (ع) کی مدافع قوت کے طور پر فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی، فرقہ واریت، خودکش حملوں اور آل یہود وآل سعود کی انسانیت دشمن سازشوں کے مقابلے میں اپنی اجتماعی، سیاسی اور فکری جدوجہد کے ساتھ پوری قوت سے استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : پاکستان کے ساٹھ فیصد سے زائد بریلوی سنی عوام اہل بیت (ع) کے محب اور اخوت وبھائی چارے پر یقین رکھتی ہے ہماری کوشش اور جدوجہد بھی اسی لیے ہے کہ تکفیری سوچ کے حامل شرپسندوں کے چنگل سے شیعہ اورسنی عوام کو وحدت واتحاد کی طاقت حکمت عملی کے ذریعے سے آزادی دلائیں۔

حجت الاسلام امین شہیدی نے آیت اللہ السید سعید الحکیم سے گزارش کرتے ہوئے کہا : اس سلسلے میں ہمیں آپ کی معنوی حمایت اور فکری رہنمائی کی ضرورت ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬