10 April 2014 - 21:47
News ID: 6620
فونت
پاسبان اہلسنت پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاسبان اہلسنّت پاکستان کے چیف آرگنائزر نے بیان کیا : ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آچکا ہے۔
 پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق پاسبان اہلسنّت پاکستان کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے بیان کیا : ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آچکا ہے۔

انہوں نے تاکید کی : 12اپریل کو لیاقت باغ میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ سُنی امن کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عمائدین کو دعوتیں مکمل کر لی ہیں۔

پاسبان اہلسنّت پاکستان کے چیف آرگنائزر نے بیان کیا : علماء و مشائخ اور قائدین اہلسنّت نے سُنی امن کانفرنس کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 12 اپریل کو لیاقت باغ میں دہشتگردی کیخلاف پھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

صاحبزادہ اخلاق احمد جلالی نے کہا : ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے موجودہ حکمرانوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے میڈ اِن پاکستان پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تاکید کی : ملکی خود مختاری کو داؤ پر لگانے والوں کا احتساب کرنا ہوگا۔ ملک بچانے کیلئے 80 فیصد متوسط طبقہ خواہ وہ میڈیا، وکلاء، علماء، طلبہ یا زند گی کے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والا ہو اب اسکو اپنے حصے کا دیا جلانا ہی ہو گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬