‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2014 - 11:11
News ID: 6605
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے تاکید کی ہے : امریکا اور اس کی پیروی کرنے والے اس طبقے کے لوگوں کی ایران اور ایرانی قوم سے دشمنی دین و مذہب کی وجہ سے ہے اور جب تک ہم لوگ دین و مذہب سے تعلق ختم نہیں کرتے وہ لوگ ہمارا پیچھا نہیں چھورے نگے اور اپنی دشمنی جاری رکھے نگے ؛ جوہری اسلحہ و ایٹمی بم اور ان جیسی باتیں تو صرف بہانہ ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں شہید ہوئے شہید علی خلیلی اور اسی میدان میں رہے بعض جانبازوں سے ملاقات میں شہیدوں کی اعلی مقام و عظمت کو یاد کرتے ہوئے وضاحت کی : اس دنیا میں الہی سنت یہ ہے کہ لوگوں کے لئے امتحان کا موقع فراہم ہو ورنہ یہ دنیا حساب و کتاب کی دنیا نہیں ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : اگر توقع یہ ہو کہ ایک اسلامی حکومت جب قائم ہوتی ہے تو تمام مشکلات ختم ہو جائے اور اسلامی احکام نافذ ہو جائے یہ صحیح نہیں ہے اور کسی بھی زمانہ میں یہاں تک کہ کسی بھی پیغمبر و امام کے زمانہ میں ایسا نہیں ہوا ہے ۔

آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے بیان کیا : اسلام کی پوری تاریخ میں خداوند عالم نے موقع عنایت کی اور امام خمینی رہ کی قیادت میں بنیادی تحریک شروع ہوئی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی حاصل ہوئی جس کی وجہ سے بہت ساری چیزیں بدل گئیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : حضرت امام خمینی رہ انقلاب اسلامی کے زمانہ میں اچھی طرح ملک کو ادارہ کیا اور ابھی بھی قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت الله خامنه ای نے ایک پیامبرانہ تدبیر کے ذریعہ سماج کو ادارہ کر رہے ہیں حالانکہ اس وقت سماجی حالات اس نظام کو قائم رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ آپ لوگوں میں سے کوئی شخص اپنے لئے کچھ نہیں چاہتے اور اپنے مفاد کے لئے کچھ نہیں  کرتے ہیں بیان کیا : مجھے اطمینان ہے کہ آپ لوگوں نے جو مشکلات و سختی براشت کی ہے قیامت کے روز اس کا انعام و اجر ملے گا ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ وہ اعزاز ہیں کہ جس کی اہمیت پوری کائنات سے بھی زیادہ ہے اور خداوند عالم نے یہ اعزاز حضرت علی (ع) و حضرت زهرا (س) کے چاہنے والوں کو عنایت کی ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس سلسلہ میں سربراہ و مختلف حکام کی ذمہ داری و فرائض ہیں اظہار کیا : ہم لوگوں کو ہر میدان میں بہت ساری کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اقتصادی مسائل میں بھی ہم لوگ مختلف مشکل سے روبرو ہیں اگر صحیح سے اس کی جانچ کی جائے تو انتظامیہ عملے ، ان کے دوست و اصحاب اس میں پائے جائے نگے ۔

انہوں نے وضاحت کی : فی الجملہ حوزہ و طلاب میں بھی کمی پائی جاتی ہے کہ اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا ، اگر تقصیر نہ ہو تو قصور پایا جاتا ہے کہ اس کا دفاع نہیں کر سکتے ہیں ، حکام کی ذمہ داری یہ ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق اسلامی احکام کے دفاع میں کوتاہی نہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬