06 April 2014 - 14:09
News ID: 6594
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ خطے میں مزاحمت محور کے خلاف مغرب کی طرف سے سیاسی ، اقتصادی ، میڈیائی و فوجی میدانوں پر حملہ کیا جا رہا ہے ۔ امریکی پارلیہ مینٹ کی کوشش ہے کہ حزب اللہ لبنان کو ہر طرح کی پابندی کے لیسٹ میں ڈال دیا جائے ۔
حزب اللہ لبنان

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی " الجمهوریة " خبر نامہ نے امریکی پارلیہ مینٹ کے بعض ممبروں کی طرف سے حزب اللہ لبنان کے خلاف اقتصادی و میڈیائی اور المنار چائینل پر پابندی کی خبر دی ہے ۔

"بریڈ شینڈر" امریکی پارلیہ مینٹ ممبر اور اس مسودہ کو تیار کرنے والوں میں سے ایک شخص نے دعوا کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان ریاستہائے متحدہ امریکا اور صہیونی حکومت اور خطے کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے ۔

حزب اللہ پر پابندی میں سختی کرنے کے اس مسودہ کے مطابق امریکا کے وزارت خزانہ کو یہ اجازت دی جائے گی کہ لبنان اور یورپ کی بینک و اقتصادی ادارے جن کا حزب اللہ سے تعلق ہے اور اس کے ساتھ ہمکاری کر رہی ہے اس پر دباو دیا جائے ۔

المنار ٹیلی ویزن چائینل بھی اس پابندی کے زمرہ میں آتا ہے اور امریکی حکومت کی طرف سے اس نئے قانون کی منظوری کی صورت میں جو سیٹلائیٹ نیٹ ورک المنار چینل کو اشاعت کی سہولت مہیہ کراتی ہے اس کو بھی سزا دی جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬