01 April 2014 - 03:20
News ID: 6567
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی تحریک کے سربراہ نے لیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : صورتحال مشکوک ہے، ملت جعفریہ نازک دور میں آمادہ و تیار و ہوشیار رہے۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مدرسہ جامعۃ الفاطمہ زہرا (س)، راجن شاہ بستی توحید میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا : مینار پاکستان دور ہے نہ اسمبلی سکرٹریٹ، کنفرم کرتا ہوں لوگ بھیج رہے ہو اور بھیج بھی وہاں رہے ہو، جہاں شیعوں کے ساتھ مقابلہ ہے، تو انکار کیوں کرتے ہو۔

سربراہ اسلامی تحریک نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : حکمراں متوجہ رہیں کہ یہ پاکستان کے لیے بہتر نہیں ہے اور نہ ہی ملک کی سلامتی کے لیے بہتر ہے۔

انہوں نے تاکید کی : میں نے دیکها جو پچھلے دنوں یلغار ہوئی ہے حکمرانوں کی طرف سے، کچھ حکمرانوں نے یہاں سے کرائے کے قاتل بھیج کر وہاں شعیوں کو قتل کروایا، ابھی پھر یلغار ہے، تحفے تحائف بھیجے جا رہے ہیں، کیا پیغام دے رہے ہو پاکستان کی عوام کو؟ کل کوئی بھی اٹھ کر قاتلوں کے گروہ بنا سکتا ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : ابھی صورتحال مشکوک ہے، مگر ہم پریشان نہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملت جعفریہ سے کہا : میں اس نازک دور میں آپکو آمادہ کرتا ہوں، تیار و ہوشیار رہو۔ دورہ لیہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان لیہ کے مقامی رہنماؤں سمیت صوبائی صدر حجت الاسلام مظہر عباس علوی بھی موجود تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬