‫‫کیٹیگری‬ :
01 April 2014 - 21:46
News ID: 6569
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں یوم شھادت حضرت فاطمہ(س) کے موقع پر پہلی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔
رہبر معظم

 
رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی لخت جگر ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت اور عزاداری کے سلسلے میں پہلی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ 

 

اس مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات اور حکام نے شرکت کی، خطباء و ذاکرین نے مجلس عزا میں ام الآئمہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی عظیم شخصیت کے متعلق فضائل و مصائب بیان کئے۔

 

حسینیہ امام خمینی (رہ) حضرت فاطمہ (س) کی شہادت کے سلسلے میں مجالس عزا کا سلسلہ بروز جمعہ مطابق 15 فروردین 1393 ہجری شمسی پانچ دن تک جاری رہے گا۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬