02 April 2014 - 17:39
News ID: 6573
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے شامی دھشت گردوں کے ہاتھوں جلیل القدر اصحاب رسول حضرت عمار بن یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزارات مقدس کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی سربراہ تنظیم او آئی سی سے ایکشن کا مطالبہ کیا ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے شامی دھشت گردوں کے ہاتھوں جلیل القدر اصحاب رسول حضرت عمار بن یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزارات مقدس کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اصحاب پیغمبر کے مزارات پر حملے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بڑی سازش ہے کہا: عالمی سامراجیت شیعہ اور سنی برادران کو ایک دوسرے خلاف ورغلانے اور امت مسلمہ میں فتنہ پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش میں مصروف ہے ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس طرح کی قبیح حرکتیں کرنیوالے کسی طور بھی اسلام کے نام لیوا نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ایسے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے کہا: اسلام امن و آشتی اور رواداری کا مذہب ہے جس کا تشدد اور انتہاء پسندی سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔


انہوں نے مذکورہ واقعہ پر اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی نمائندہ سربراہ تنظیم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کے ان جرائم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مقدسات کی حرمت کو بچایا جاسکے کہا: اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ یہ صرف کسی مقدس ہستی کے مزار پر حملہ ہی نہیں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے دلوں پر حملہ ہے جس سے عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ امت مسلمہ میں فتنہ و فساد پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے مزید کہا: اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی سربراہ تنظیم او آئی سی مقدسات کا تحفظ یقینی بنائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬