رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے یوم جمہوری اسلامی کی مناسبت سے شہر قم کے میئر سے ایک ملاقات کے درمیان اظہار کیا : امام کا عظیم کام خطہ کی تاریخ میں ایک نیا باب کھولنا تھا ۔
انہوں نے وضاحت کی : قائد انقلاب اسلامی نے اس سال کا نام" قومی عزم اور مجاہدانہ انتظام و انصرام کے سائے میں معیشت و ثقافت " رکھا ہے میونسپل کا بھی سماج کی عمومی ثقافت و معیشتی فعالیت سے نزدیک تعلق ہے جس کو اس سلسلہ میں تاثیر گزار ہونا چاہیئے ۔
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ میونسپل کے احاطہ کار کی ثقافت کا دو حصہ میں جائزہ لیا جا سکتا ہے بیان کیا : سب سے پہلے معاشرے کی عمومی ثقافت پر توجہ دینی چاہیئے اور اس کے بعد دینی و انقلابی ثقافت کا جائزہ لیا جانا چاہیئے ۔