08 April 2014 - 16:04
News ID: 6602
فونت
تاریخ دوہرائی گئی:
رسا نیوز ایجنسی – سن ساٹھ کے بعد تاریخ نے خود کو دوہرایا اور یزیدیت کے پیرو دھشت گرد گروہ داعش نے شہر فلوجہ کے عوام کے لئے نہر فرات کا پانی بند کردیا ۔
شہر فلوجہ

 

رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش نے شہر فلوجہ کے عوام پر نہر فرات کا پانی بند کر کے سن ساٹھ کی تاریخ دوہرائی اور خود کو یزیدیت کے پیروکار بتایا ۔


عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق وشام میں اسلامی حکومت سے موسوم دھشتگرد گروہ "داعش" ان کے اتحادی عناصر "بعثیوں" نے صوبے الانبار میں شہر فلوجہ کے بعض علاقوں کا پانی بند کردیا ہے اور اس شہر کے باشندوں کو دھمکیاں بھی دینا شروع کردی ہیں ۔


اس بیان میں آیا ہے کہ دھشتگرد گروہ "داعش" کے اس اقدام نے شہر فلوجہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کے عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے اور اس صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز اور اس شہر کے عوام بہادرانہ طریقے سے دھشتگرد گروہ کا مقابلہ کرتے ہوئے، اس علاقے کے باشندوں کی زندگیوں اور شہر فلوجہ کے زرعی اراضی کو بچانے کے لئے میدان عمل میں اتریں ۔


اس بیان میں آیا ہے کہ "داعش" کو مزید درندگی کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اور عراقی فوج ان کے خلاف مکمل طور سے آپریشن کرے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬