رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے آج قم پولیس فورس کے ملازمین سے ملاقات میں انسانی حیات میں قرآن کریم کی اہمیتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حکمراں اور پولیس قرآن پر خاص توجہ دیں اور اس کی ہدایتوں پر عمل کریں ۔
انہوں ںے قرآن کریم پر توجہ ضروری جانا اور کہا: پورے اخلاص کے ساتھ قرآن پر توجہ کرنے والوں پر قرآن اثر انداز ہوتا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس نامور استاد نے آیات و روایات کے آئینہ میں قرآن کو خوش لحن تلاوت کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: رسول اسلام(ص) نے فرمایا کہ اگر اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت کی جائے تو لوگوں کے دل قرآن کی سمت مائل ہوں گے ۔
حضرت آیت سالله علوی گرگانی نے افراد پر قرآن کی تاثیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حضرت امام جعفرصادق(ع) میں زندگی بسر کرنے والا ایک ڈاکو اچھی آواز میں قرآن سن کر بدل گیا ۔
انہوں ںے مزید کہا: دل سے حق باتوں کو سننا دل پر اثر انداز ہوتا ہے اور اگر حق باتوں کو فقط ظاھری کانوں سے سنا جائے تو بے سود اور بے اثر ہوگا ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس نامور استاد نے روایات میں موجود موعظہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر دل سے انسانوں کو نصیحتیں کی جائیں تو دل پر اثر انداز ہوں گی ، فقط زبان سے نکلنے والی باتیں کانوں تک محدود رہ جاتی ہیں ۔