‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2014 - 14:32
News ID: 6646
فونت
حجت الاسلام و المسلمین روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج صوبہ سیستان و بلوچستان کے دوران سفر تاکید کی : ہم ایٹمی اسلحہ بنانے کے درپے نہیں ہیں مگر جوھری توانائی اور ٹیکنالوجی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج منگل کی صبح صوبہ سیستان و بلوچستان کی عوام سے ملاقات کی غرض سے زھدان کا سفر کیا ۔


طے ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی اس سفر میں صوبہ سیستان و بلوچستان کی عوام، علمائے کرام ، شخصیتوں اور اٹھ سالہ جنگ کے دوران شھید ہونے والے گھرانوں ، فداکاروں نیز ممتازین سے ملاقات کریں گے ۔


صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ، ولی فقیہ کے نمائندہ نیز صوبہ کے دیگر مقامات نے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کا زاھدان ائر پورٹ پر استقبال کیا ۔ 


ایرانی صدر جمھوریہ نے استقبال کے بعد عوام کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: سیستان و بلوچستان کی عوام ، بلوچ ہوں یا سیستانی ، اهل بیت اطھار (ع) کے پیرو ہوں یا اہل سنت سب کے سب زیر پرچم ایران اور اسلام ہیں ، اور ہم سبھی کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم قرآن کریم ، رسول اسلام(ص) اور اہلبیت اطھار (ع) کے ماننے والے ہیں ۔
 

حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی نے بہت جلد ایران سے پابندیاں ہٹائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ جوہری حوالہ سے دنیا ہمارے حقوق کا اعتراف کرچکی ہے اور 5+1 سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کی جوہری سرگرمیوں اور غنی سازی پر اتفاق کیا گیا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: ہم قدم بہ قدم مذاکرات میں آگے بڑھ رہے ہیں ، اور ان مذاکرات میں دنیا کو ثابت کر دیکھائیں گے کہ جو کچھ بھی ماضی میں ایران کے سلسلہ میں کہا گیا سب کا سب جھوٹ تھا ، ایران ھرگز ایٹمی اسلحہ بنانے کے درپے نہ تھا مگر خداوند متعال کی عنایتوں سے جوھری توانائی اور ٹیکنالوجی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬