28 April 2014 - 08:32
News ID: 6700
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا۔
ايم ڈبليو ايم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز شریک ہوئے۔

اجلاس کے پہلے روز ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری تربیت حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شفقت شیرازی نے بھی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوسرے روز ہونے والی نشست کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ اور انہوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔

اس اجلاس میں طے پایا کہ بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی البتہ جہاں ضرورت پڑی وہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کر لی جائے گی۔

سید ناصر شیرازی نے کہا : ہم تکفیریوں کے سوا تمام ان سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیاسی اتحاد کر سکتے ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہوں گے۔

انہوں نے بیان کیا : گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرکے اپنے مطالبات منوا لئے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬