28 April 2014 - 09:51
News ID: 6703
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ بحرین میں کچھ نامعلوم افراد نے صحابی پیغمبر اکرم (ص) صعصعة بن صوحان العبدی کے مرقد پر حملہ کر دیا ۔
صعصعة بن صوحان العبدي کا روضہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الوفاق اسلامی تنظیم بحرین نے اپنی نیوز سائٹ پر شائع کردہ تصویر کے ذریعہ بحرین کے عسکر گاوں میں صحابی پیغمبر اکرم (ص) صعصعة بن صوحان العبدی کے روضہ پر حملہ کی خبر دی ۔


اس تصویر سے صاف واضح ہو رہا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے اس روضہ مبارک کی دیواریں ، چھت اور شیشے تباہ کردیئے ہیں ۔

ابھی تک کئی مرتبہ صحابی پیغمبر اکرم (ص) صعصعة بن صوحان العبدی کے روضہ مبارک پر نامعلوم افراد کے ہاتھوں حملہ ہو چکا ہے، جبکہ شیعہ اوقاف ادارہ کے سربراہ شیخ محسن العصفور ، بحرین کے جنوبی صوبہ کے حکام اور سلامتی حکام کے درمیان اس روضہ کی حفاظت کا معاہدہ بھی ہو چکا ہے  ۔

الوفاق اسلامی تنظیم بحرین نے اس مذہب مخالف عمل کی مذمت کرتے ہوئے اگاہ کیا کہ بر سر اقتدار حکومت، حملے ، ظلم اور مقدس مقامات جیسے  صعصعة بن صوحان کے روضہ کو نقصان و تباہ ہونے پر ہر قسم کا رد عمل اظھار کرنے سے گریز کرتی ہے ۔

بحرین میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام شیخ میثم سلمان نے اس سلسلہ میں بیان کیا : بر سراقتدار حکومت مقدس مقامات ، مساجد اور صعصعة بن صوحان کے روضہ کے خلاف ظلم و جنایت پر خاموش ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬