28 April 2014 - 08:51
News ID: 6701
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر تحریک عراق کے رہنما نے اس ملک میں ہونے والے پارلیمنٹ الیکشن کو تبدیلی کا ایک مناسب موقع جانا ہے اور بدھ کے روز انتخابات میں عوم سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ۔
مقتدا صدر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے اس ملک میں ہونے والے پارلیمنٹ الیکشن میں لوگوں کو شرکت کی دعوت دی ہے نیز الیکشن کمیشن سے اپنے غیر جانبدارانہ موقف کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

 

مقتدا صدر نے الیکشن کمیشن سے اپنی آزادی و استقلال کی حفاظت اور الیکشن کے محافظین و مناظرین سے احتیاط و انہماک کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے اس الیکشن کو « سفید انقلاب » جانا ہے اور دعوا کیا ہے کہ یہ الیکشن عراق کی ترقی و تبدیلی کا شاید آخری موقع ہو ۔

بیرونی ممالک میں رہنے والے عراقیوں کے لئے 19 ممالک میں آج سے عراقی پارلیمنٹ الیکشن کا اغاز ہوچکا ہے اور یہ الیکشن بدھ کے روز عراق میں منعقد ہوگا ۔ 

مقتدی صدر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے عراق کے مراجع کرام و علماء کے موقف کی بھی قدردانی و شکریہ ادا کیا نیز فوج و سلامتی پلیس سے خطاب میں کہا کہ وہ دوشنبہ کو پوری آزادی کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالیں ۔   
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬