رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیرکے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نے ایک بیان میں الیکشن بائیکاٹ کو شھید گرانوں کے دل پر مرحم جانا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کشمیری حریت پسند عوام حقیر مراعات کی لالچ میں موجودہ نظام حکومت کو استحکام عطا کرنے کی کوشش نہیں کرسکتی کہا: موجودہ نظام حکومت نے اس قوم کو 500 سے زائد شھیدوں کے مزار کا تحفہ دیا ہے ۔
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیرکے سربراہ نے سرینگر، گاندربل اور بڈگام کے حریت پسند عوام کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا : یہاں کے عوام کی اکثریت نے بھی جنوبی کشمیر کی طرح انتخابات سے لاتعلقی کا اظھار کر کے رواں جد و جہد آزادی سے والہانہ وابستگی کا تجدید عہد کیا ہے ۔
انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کشمیری حریت پسند عوام نے حکومت ھند کو یہ پیغام پہنچا دیا کہ وہ حقیر مراعات کے عوض میں اپنے ائیںی حقوق کو فراموش نہیں کرسکتے کہا: جس حکومت نے کشمیریوں کی برحق آواز کو خاموش کرنے کیلئے ریاستی عوام کو سخت ترین سیاہ قوانین کی زنجیریوں میں جھکڑ رکھا ہو وہ اب قابل اعتماد نہیں ۔