01 May 2014 - 04:06
News ID: 6713
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، پوری قوم ارض پاک کے دفاع کیلئے متحد ہے ، مسائل کے حل کیلئے بھی اتحاد کا علم تھامنا ہوگا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں ، پوری قوم ارض پاک کے دفاع کیلئے متحد ہے ، مسائل کے حل کیلئے بھی اتحاد کا علم تھامنا ہوگا ۔

یوم شہداء کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : پاک فوج نے جس طرح ارض وطن کے دفاع کیلئے اپنی قربانیاں دیں وہ لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا : جس قوم میں شہادت کا جذبہ پنپ رہاہو اور مادر وطن کیلئے جوش چھلکتا ہو اس کا دفاع ناقابل تسخیر بن جاتا ہے اور شہداء کے خون نے دفاع وطن کو مزید مضبوط کردیا ہے ۔

سید ساجد علی نقوی نے وضاحت کی : اس وقت ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے، بے روزگاری، غربت، امن و امان کی بدترصورتحال اور توانائی بحران جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ پاک سرزمین کے خلاف طرح طرح کی سازشوں کے بھی جال بنے جا رہے ہیں، ایسے حالات میں انتہائی برد باری ، تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور متحد ہوکر ان مسائل کا سامنا کرنا ہوگا ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬