‫‫کیٹیگری‬ :
28 April 2014 - 14:35
News ID: 6705
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : شاید مختصر زمانہ کے لئے امریکا ، صہیونیست ، مغرب اور تکفیری اپنی ظاہری قدرت کی نمائش کریں اور خدا کی طرف سے ان کو مہلت حاصل ہو جائے لیکن نتیجہ مومنوں کی کامیابی میں ہے ۔
آيت الله نوري همداني



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ‌حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے انقلاب اسلامی پاسداران سپاہ کے بعض فرمانداروں سے ملاقات میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : قیامت کے روز کوئی شخص بھی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا جب تک کہ انسان سے یہ چار سوال پوچھی نہ جائے گی ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ کہ اپنی عمر کس طرح سے گذاری ؟ اپنی جوانی کس طرح بوڑھاپے تک پہوچائی ؟ اپنا مال کہاں سے حاصل کیا اور اس کو کس طرح خرچ کیا ؟ اور آخرت میں اهل بیت (ع) کی ولایت کے سلسلہ میں سوال کیا جائے گا ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ پیامبر اکرم (ص) کی روایت میں «مال» قدرت و طاقت کا سیمبل ہے بیان کیا : جو لوگ کوئی مقام و منصب حاصل کرتے ہیں یا کسی بھی طرح سے قدرت حاصل کر لیتے ہیں ان کو بھی اس کا جواب دینا ہوگا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں سورہ طارق کی تفسیر بیان کرتے ہوئے اظہار کیا : خداوند عالم اس سورہ میں تاکید کے لئے آسمان و ستارے جو اپنے نور سے فضا کو منور کرتے ہیں قسم سے یاد کرتا ہے ؛ یہ قسم اس لئے ہے کہ کائنات کی خلقت کی عظمت کو انسان درک کرے اور اس کی طرف توجہ کرے ۔
انہوں نے خداوند عالم کی شناخت کا ایک راستہ آسمان کی خلقت کے سلسلہ میں فکر کرنا ہے بیان کیا : اس روی زمین پر ہم لوگ جتنی مشکلات و پریشانی میں گرفتار ہیں معمولا آسمان کی حیرت انگیزی کی طرف توجہ نہیں کرتے ہیں ۔
مرجع تقلید نے آیہ « إِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَیْهَا حَافِظٌ » کی توضیح میں بیان کیا : ہر انسان کے لئے خداوند عالم کی طرف سے چوکیدار معین کیا گیا ہے جو ہمارے اعمال کو لکھتا ہے ؛ اس کے تسلسل میں خداوند عالم فرماتا ہے «فَلْیَنْظُرِ الإنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ» غور کرو کہ خداوند عالم نے آپ لوگوں کو کس چیز سے پیدا کیا ہے ، اس آیت کا مفہوم یہ ہے کہ خدا کی قدرت میں شک نہ کرو ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے آیت «إِنَّهُمْ یَکِیدُونَ کَیْدًا وَأَکِیدُ کَیْدًا» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اسلام و انقلاب کے دشمن اسی ابتدائی زمانہ سے ابھی تک ہم لوگوں کے خلاف بے شمار سازش کی ہے لیکن خداند عالم فرماتا ہے کہ ایسی سازش کے مقابلہ میں ہم بھی منصوبہ رکھتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم لوگ نیک ، صالح ، خدا کا فرماں بردار اور ولایت مدار ہوں تو خدا کے وعدوں کے مطابق کامیابی حاصل ہوگی ۔ 
انہوں نے آیت «فَمَهِّلِ الْکَافِرِینَ أَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا» کی تفسیر میں بیان کیا : شاید مختصر زمانہ کے لئے امریکا ، صہیونیست ، مغرب اور تکفیری اپنی ظاہری قدرت کی نمائش کریں اور خدا کی طرف سے ان کو مہلت حاصل ہو جائے لیکن نتیجہ مومنوں کی کامیابی میں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬