01 May 2014 - 04:04
News ID: 6712
فونت
اسلام آباد پاکستان میں اہم ملاقات ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔
مجلس وحدت مسلمين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے حسن محی الدین نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں طالبان سے حکومتی مذاکرات، بڑھتی ہوئی دہشتگردی، عام انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت پاکستان سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے آصف رضا، سنی اتحاد کونسل کے سید عمار اور پاکستان عوامی تحریک کے حسین محی الدین اور ناظم اعلٰی خرم نواز گنڈا پور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ناصر عباس شیرازی نے حسن محی الدین کو سکردو میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلی ہے ، اسی طرح حسن محی الدین نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں اور تمام جماعتیں ملکر پاکستان کو بچانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

اجلاس میں آئندہ تین روز میں دوبارہ لاہور میں اجلاس کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو بچانے کیلئے محب وطن جماعتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬