26 April 2014 - 12:28
News ID: 6692
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر صدارت کراچی میں شروع ہوا۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت جامع الصادق G-9 مرکز کراچی کمپنی میں شروع ہوا، اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداروں کی شرکت، 3 روز تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں  شرکت کیلئے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی سمیت ملک بھر سے تمام مرکزی و صوبائی و ضلعی عہدیدار جمعہ کی صبح ہی پہنچ گئے تھے جس کے بعد اجلاس صبح 9  بجے تلاوت کلام پاک سے شروع کرکیا گیا۔

یہ اجلاس 3روز جاری رہے گا جس میں ملک کی مجموعی امن و امان ،سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور زیر بحث آئینگے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

روزہ اجلاس کے 6 سیشن ہونگے ہر روز دو سیشن کا اجلاس منعقد ہوگا۔ اجلاس کے چوتھے سیشن سے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی خطاب کرینگے اور کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے جبکہ اجلاس کے پانچویں اور چھٹے سیشن(آخری نشست) سے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی خطاب کرینگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬