‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2014 - 12:39
News ID: 6722
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے کہا: طلبا کے تعلیمی نظام کی مناسب اور صحیح ترتیب ملکی ترقی کا باعث اور ملک کے بقا و مستقبل کا ضامن ہے ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید قم حضرت آیت الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے آج شھر قم کے ایجوکیشن بورڈ کے اراکین سے ملاقات میں آیات و روایات کی روشنی میں تعلیم و تعلم کی اہمیت کا تذکرہ کیا اور کہا: عالم اگر اپنے علم پر عمل نہ کرے تو جاہل کے مانند ہے ۔


انہوں ںے صاحبان علم کی جانب سے علم نشر کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: معاشرہ میں لوگوں کو علم و دانش کی تعلیم اجر الھی کا سبب ہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے شغل معلمی کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ایجوکیشن بورڈ میں کام کرنے والے سب سے پہلے آگاہ رہیں کہ وہ خود اپنے علم پر عمل کریں اور طلبا کے ساتھ مناسب برتاو کریں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے تاکید کی : اگر علم و عمل ایک دوسرے کے ساتھ ہوجائیں تو معاشرہ میں اس کی فراوان برکتیں ظاہر ہوں گی ۔


انہوں ںے بیان کیا : امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جیسا فریضہ اس وقت معاشرہ میں جامعہ عمل پہنایا جا سکتا ہے جب علم و عمل ہمراہ ہوں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے احساس ذمہ داری کا تاکید کرتے ہوئے کہا: انسان کو جب کسی پوسٹ کی پیش کش دی جائے تو پہلے خود کو پرکھ لے کہ آیا اِس پوسٹ کا حق ادا کر پائے گا یا نہیں ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلبا کی روح کی تربیت، اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہا: معلم طلبا کو جہل کی تاریکی سے علم کے نور کی سمت رہنمائی کریں ۔


انہوں ںے روایت کی آئینے میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امت کی اصلاح علماء کی اصلاح میں پوشیدہ ہے کہا: معاشرہ کی تربیت کرنے والوں پر خدا کی خاص عنایتیں ہیں ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے ابتدائی اور سِکنڈری طلبا پر خاص توجہ کئے جانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : طلبا کے تعلیمی نظام کی مناسب اور صحیح ترتیب ملکی ترقی کا باعث اور ملک کے بقا و مستقبل کا ضامن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬