‫‫کیٹیگری‬ :
01 May 2014 - 04:21
News ID: 6715
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی دنیا میں آپسی اختلاف و تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اسلامی مذاہب کی پیروی کرنے والے جو کسی بھی عقیدہ و رسوم پر عمل کرتے ہیں اتحاد کے بقا کی شفارش کی اور تاکید کرتے ہوئے بیان کیا :اس وقت صہیونی حکومت جو سمندر کے ایک محفوظ ساحل کی مانند ہو چکا ہے اور ایک دوسرے کے جان کے پیاسے مسلمانوں اور اسلامی دنیا کی داخلی جنگ سے بے شمار فائدہ حاصل کر رہا ہے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے مذاہب اسلامی تخصصی سینٹر کے طالب علموں سے ملاقات میں وضاحت کی : قرآن کی آیات اس طرح ہیں کہ اس میں جتنا بھی غور و فکر کیا جائے انسان کے فائدہ کے مسائل زیادہ حاصل ہونگے ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتھ کہ اس وقت اسلامی دنیا اختلاف و جدائی کی تکلیف برداشت کر رہی ہے بیان کیا : آج اگر شام ، مصر ، یمن ، بحرین ، پاکستان ، عراق اور افغانستان کی طرف نگاہ کروں تو دیکھے نگے کہ مسلمان سامراجی سازش کے تحت ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے دشمنوں کی شیطنت اور دوستوں کی کم معلومات کو اسلامی دنیا کی اس بدتر حالات کا سبب جانا ہے اور کہا : افسوس کی بات ہے کہ نا دانستہ طور پر ایک دوسرے کے سلسلہ میں باتیں کرتے ہیں اور اختلاف کی آگ شعلہ ور کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسلامی مذاہب خاص کر شیعوں پر اس وقت تہمت اور جھوٹ کا بازار گرم ہو گیا ہے بیان کیا : اس وقت ایسی کتابیں شایع ہو رہی ہیں کہ جو مکتب اهل بیت (ع) پر سراسر جھوٹ اور تہمت ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ حملہ اور آگاہی جس کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اس کے مقابلہ میں ہماری ذمہ داری بہت سخت ہے بیان کیا : ہم لوگ اپنے اعتقاد کو صاف و شفاف صورت میں بیان کریں ، اور ان لوگوں سے بھی امید کرتا ہوں کہ ہمارے عقیدہ کو ہم لوگوں سے حاصل کریں نہ ہمارے دشمنوں سے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی ممالک میں در پیش اختلافات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام اسلامی مذاہب کو جو کسی بھی عقیدہ و رسوم کی پیروی کرتے ہیں اتحاد و یکجہتی کی شفارش کی اور وضاحت کی : اس وقت صہیونی حکومت جو سمندر کے ایک محفوظ ساحل کی مانند ہو چکا ہے اور ایک دوسرے کے جان کے پیاسے مسلمانوں اور اسلامی دنیا کی داخلی جنگ سے بے شمار فائدہ حاصل کر رہا ہے ایسے حالات میں ہم لوگوں کو کیوں بیدار نہیں ہونا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬