‫‫کیٹیگری‬ :
09 June 2011 - 17:09
News ID: 2875
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی :
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے لیلۃ الرغائب کو غنیمت سمجھتے ہوئے علاقے کے مسلمانوں کیلئے دعا کی تاکید کی ۔
آيت الله صافي گلپائگاني

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے لیله الرغائب کو غنیمت سمجھتے ہوئے علاقے کے مسلمانوں کیلئے دعا کرنے کی دعوت دی ۔

اس پیغام کا پورا متن یہ ہے ۔
 
بسم الله الرحمن الرحیم

و قال ربکم ادعونی استجب لکم

عن رسول الله : لله فی ایام دهرکم نفحات الا فتعرضوا لها

نسیم پروردگار جو ھر لمحہ چل رہی ہے بعض اوقات وبعض حالات میں زیادہ رواں دواں ہے ۔

لیله الرغائب ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ ہے یہ ایک بہترین موقع ہے جسے اھل دعا ومعرفت کوغنیمت سمجھنے اور اس کی برکتوں سے استفادہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

جیسا کہ فرمان ہے دعا عبادت وبندگی پروردگار کا مغز (روح ) ہے : الدعاء مخ العباده

عبودیت وپرستش کی حقیقت خدا کو اواز دینا ، خدا سے مانگنا ، اس کی بارگاہ میں اظھار نیاز کرنا اور حاجت روائی کی فریاد ہے۔
 
امید ہے کہ مومنین اس مبارک موقع کو خدا سے تجدید عھد وتوبہ و التجا کے لئے غنیمت جانیں گے اور ائمہ معصومین خصوصا حضرت بقیه الله ارواحنا فد اه کے توسل وتمسک سے موجودہ حالات میں اسلام کی برتری ، مسلمانوں کی حاجت روائی ، مشکلات سے دوری، تمام مومنین خصوصا یمن اور بحرین کے مومنین کی امداد ، مستکبرین وعالمی سامراجیت اور ان کے ہتھکنڈوں کی ذلت ، علاقے کو ال سعود اور ال خلیفہ کے شر سے نجات کی دعا کریں ۔

انه سمیع الدعاء

لطف الله صافی
 
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬