‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2014 - 13:08
News ID: 6723
فونت
آیت ‌الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله سبحانی نے ایام اعتکاف سے مناسب استفادہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: جوان اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے لئے ایام اعتکاف کو غنیت سمجھیں اور اس سے مناسب استفادہ کریں ۔
آيت ‌الله سبحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے اعتکاف کے منتظمین سے ملاقات میں تہذیب اور تعلیم، اسلام کی نگاہ میں انسانوں کے لئے دو اہم پروگرام جانا اور کہا: اگر ہم جوانوں کے دل میں ایمان کی بنیادیں مستحکم کرنا چاہتے ہیں تو ان دلوں کو پاک و صاف ، طیب و طاھر کرنا ضروری ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اعتکاف دلوں کی طھارت کا سبب ہے کہا: اعتکاف انسانوں کے لئے تزکیہ نفس کا باعث ہے نیز بندے کو متنبہ کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ خدا کی یاد میں رہے ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج جوانوں کی ہدایت و گمراہی دونوں کے وسائل فراہم ہیں کہا: دشمن مناسب پروگرام کے ذریعہ جوانوں کی تباہی اور بربادی میں مشغول ہے ۔
 

حضرت آیت ‌الله سبحانی نے جوانوں کی ہدایت میں علماء کے کردار کو اہم اور موثر جانا اور کہا: علماء میں یہ توانائی موجود ہے کہ جوانوں کی روح کی تربیت کرسکیں ۔


مرکز امام صادق(ع) کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد ملک میں اعتکاف پر خاص توجہ کی گئی ہے کہا: اعتکاف فقط ماہ مبارک رجب ہی سے محدود نہ رہے بلکہ دیگر مہینوں میں بھی اسے منعقد کرنے کے لئے مناسب پروگرام مرتب کئے جائیں ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اعتکاف منعقد کرنے لئے کہ جامع مسجد کی ضرورت نہیں ہے کہا: اعتکاف کے ایام میں مشھور معروف خطباء ، واعظین اور موثر افراد سے استفادہ کیا جائے ۔ 


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد دین اسلام میں اعتکاف کی اہمیتوں کا تذکرہ کیا اور کہا: پیغمبر اسلام (ص) جب ایک سال اعتکاف نہ کرسکے تو اپ نے دوسرے سال اس اعتکاف کو انجام دیا ۔


حضرت آیت ‌الله سبحانی نے ایام اعتکاف سے مناسب استفادہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: جوان اپنی زندگی میں تبدیلیوں کے لئے ایام اعتکاف کو غنیت سمجھیں اور اس سے مناسب استفادہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬