07 May 2014 - 11:10
News ID: 6732
فونت
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے شھید گھرانوں سے ملاقات میں کہا: شہر اور شہریوں کی بقاء کیلئے تمام طبقات کو یکجا ہوا لازمی ہے ۔
حجت الاسلام محمد امين شھيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے شھید گھرانوں اور کراچی کی مختلف شخصیتوں سے ملاقات میں ملک کی ناگفتہ بہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ 2 کروڑ آبادی کے شہر سے صرف 10 لاکھ افراد سڑک پر آجائیں تو ٹارگٹ کلنگ میں کمی آجائے گی کہا: کراچی کے حالات ایک عالمی سازش کے تحت خراب کئے جا رہے ہیں، کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کرپشن اور لوٹ مار ایک گریٹ گیم کا حصہ ہے، شہر اور شہریوں کی بقاء کے لئے تمام طبقات کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔


ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایک مخصوص گروہ ملک کو ناامن کرنے کے درپے ہے، کراچی سمیت ملک بھر میں کہیں بھی شیعہ سنی جھگڑا نہیں، حکومت کی پالیسیوں نے پاکستان کو داخلی اور خارجی سطح پر تنہا کر دیا ہے کہا: پاکستان کے ہمسایہ ممالک پاکستان سے ناراض ہیں، حکومت کو ملک کی بقاء کی خاطر جلد طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن کرنا ہوگا۔


حجت الاسلام شہیدی نے کراچی کی شیعہ و سنی عوام کو خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: ان سانحات پر علماء اور عوام کی خاموشی باعث افسوس ہے، رنگ و نسل، مذہب و مسلک کی تفریق سے بالاتر ہوکر شہر کے امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا، جب تک عوام خود اپنے دفاع میں منظم نہیں ہونگے، حکمران بھی عوام کی حفاظت میں غفلت برتتے رہیں گے۔


واضح رہے کہ حجت الاسلام محمد امین شہیدی اپنے تین روزہ دورہ کراچی کے دوران شاہ فیصل، گلبہار، انچولی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، رضویہ، ناظم آباد، چشتی نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں حالیہ دنوں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید خرم، شہید سجاد مہدی، شہید حسن کشمیری، شہید مختار رضوی، شہید گوہر رضوی، شہید غلام حسین اور کچھ عرصے قبل شہید ہونے والے ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید سید علی شاہ کے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔


دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے زیراہتمام مسجد خیر العمل میں مجلس شہادت امام علی نقی (ع) سے خطاب کیا، محمود آباد میں کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کیا، ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کے زیراہتمام امام بارگاہ بزم فاطمہ (س) میں جشن معصومین (ع) سے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے راہنما علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن اور علامہ علی انور جعفری بھی علامہ امین شہیدی کے ہمراہ تھے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬