08 May 2014 - 17:07
News ID: 6739
فونت
گذشتہ 9 برسوں میں؛
رسا نیوز ایجنسی - صوبہ دیالہ عراق کے وقف بورڈ کے چئرمین نے گذشتہ 9 برسوں میں 50 سے زائد امام بارگاہوں کے منھدم ہونے کی خبر دی ۔
دھشتگردوں کے ہاتھوں منھدم امام بارگاہيں


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ دیالہ عراق کے وقف بورڈ کے چئرمین سعدون الخزرجی نے گذشتہ 9 برسوں میں 50 سے زائد امام بارگاہوں کو دھشتگردوں کے ہاتھوں منھدم ہونے سے با خبر کیا ۔


انہوں نے مزید کہا: گذشتہ دنوں قره تبہ اور زرکوش میں بھی دو امام بارگاہیں دھشت گردوں کے ہاتھوں منھدم کردی گئیں ہیں ۔


الخزرجی نے مساجد اور امام بارگاہوں کے انھدام کو شرم آور جانا اور کہا: فقط منھدم امام بارگاہیں ہی نہیں بلکہ دیگر امام بارگاہیں بھی صوبہ دیالہ میں تعمیر کی جائیں گی ۔ 


صوبہ دیالہ عراق کے وقف بورڈ کے چئرمین نے عراقی حکمرانوں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا: افسوس صوبہ دیالہ کے حکام شیعہ امام بارگاہوں کی تخریب پر خاموش رہے ہیں ، جو عمومی افکار کے لئے منفی پیغامات اور بے انتہا سوالات کا سبب بنا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬